لاہور( سٹاف رپورٹر ) مارکیٹنگ کمپنی ٹی ایم سی کی جانب سے اے آئی کے استعمال اور افادیت پر ایوان اقبال میں ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور چمیبر آف کارمرس کے سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ ، اے آئی ایکسپرٹس، انٹرپنیوز، طلبا اور کاروباری حضرات نے شرکت کی۔

تفصیل کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ نے کہا ہے کہ بزنس میں اے آئی کا استعمال انقلاب لا رہا ہے۔ اس سے کاروبار کرنا زیادہ آسان اور منافع بخش ہو گیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بزنس میں اے آئی کے استعمال کو موثر انداز میں یقینی بنائیں وہ نجی مارکیٹنگ کمپنی کی جانب سے اے آئی ٹریننگ سیشن میں اینٹرپنیوز، طلبا اور کاروباری حضرات سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب میں اے آئی کے بزنس میں استعمال کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اے آئی ایکسپرٹ انس وہاب، عماز احمد، شاہمیر مقبول سمیت دیگر نے اپنی ماہرانہ رائے پیش کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ اے آئی انسان کی جگہ لے رہا ہے بلکہ انسان کی کام کرنے کی صلاحیت کو کئی گنا بڑھا رہا ہے۔ اے آئی ایک ڈیٹا بیس جسے ہمیشہ کمانڈ یا پرامپٹ کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے بلاجھجھک اسے کاروبار کی ترقی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

