ریاض( محمد فیضان منشا سے) سعودی عرب میں سیکیورٹی صورتحال اور خطے میں غیر معمولی حالات کے باعث ایشین فٹبال کپ 2027 کو ملتوی کردیا گیا ہے جس کے بعد ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے مطابق ایونٹ پہلے 7 جنوری سے 5 فروری 2027 تک منعقد ہونا تھا تاہم اب اسے 23 دسمبر 2027 سے 21 جنوری 2028 تک کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اے ایف سی کا کہنا ہے کہ خطے میں حالیہ پیشرفت، سفری مشکلات اور انتظامی و لاجسٹک مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔
ان تاریخوں کو منظوری کے لیے فیفا کو پیش کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق اکتوبر میں یمن کے حوثی گروپ کے میزائل حملے میں ریاض کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
سعودی عرب میں سکس کنگز سلیم ٹینس ایونٹ سمیت دیگر تقریبات بھی منسوخ کی جا چکی ہیں۔
