وہاڑی( ملک عامر بشیر سے) ایڈیشنل آئی جی راؤ کامران خان کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کے احکامات پر ڈی ایس پی صدر سرکل وہاڑی جمشید اکرم کی تھانہ لڈن میں ایس ایچ او تھانہ لڈن میاں امین خان جھنڈیر کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ ایریا تھانہ لڈن کرائم فری ہونے پر مرکزی انجمن تاجران و سول سوسائٹی کا زبردست خراج تحسین پیش۔ عوام الناس کے معمولی مسائل بھی سنے اور موقع پر انصاف برپا کیا ۔ صحافیوں کی پولیسنگ کمیونٹی کے حوالے سے تجاویز بھی زیر غور لائی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی راؤ کامران خان کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او وہاڑی کے خصوصی احکامات اور حکومتی وژن کے عین مطابق تھانہ لڈن میں ڈی ایس پی صدر سرکل جمشید اکرام اور ایس ایچ او تھانہ لڈن نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور عوام الناس کے مسائل بھی سنے ۔ اور موقع پر میرٹ پر مقدمات کے اندراج ، تفتیش کے احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران نے ڈی ایس پی صدر سرکل جمشید اکرم اور ایس ایچ او تھانہ لڈن کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ جبکہ صدر ستلج پریس کلب لڈن میاں حسنین دولتانہ نے اس موقع پر کہا کہ ایس ایچ او تھانہ لڈن میاں امین خان جھنڈیر کی تعیناتی سے ایریا تھانہ لڈن میں جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے ، جرائم پیشہ عناصر دم دبا کر بھاگ گئے ہیں ۔ منشیات فروشوں کو ایس ایچ او تھانہ لڈن نے لگام ڈال دی ہے ۔ ہم ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے میاں امین خان جھنڈیرکو تھانہ لڈن میں تعینات کیا ، جبکہ ایس ایچ او تھانہ لڈن کی جانب سے غیرت کے نام پر قتل کرنے والے قاتل کو گرفتار کرنے پر بھی خراج تحسین پیش کیا ، اس موقع پر انجمن طلباء اسلام کے صدر میاں رضوان احمد کا کہنا تھا کہ ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کرشماتی شخصیت کے مالک ہیں ۔ جو ضلع بھر کو کرائم فری بنانے کے لیے سرگرم ہیں ۔ ہم ڈی پی او وہاڑی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو ایریا تھانہ لڈن کو کرائم فری بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں ۔ جبکہ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل جمشید اکرم کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او تھانہ لڈن انتہائی محنتی انسان ہے ۔ جو رات کے 1بجے بھی عوام الناس کے مسائل سن رہا ہوتا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ لڈن ایریا کو کرائم فری بنانے میں جتنی محنت کر رہے ہیں یہ اسی کے ثمرات ہیں کہ آج کھلی کچہری میں اکا دکا شکایات ہی آئی ہیں ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد شہزاد نے تجویز دی کہ پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کرنے سے روکنے کے لیے سیمینار منعقد کیے جائیں اور بچوں کوڈرائیونگ کرنے سے باز رکھا جائے یہ حادثات کا سبب ہیں جس پر ڈی ایس پی صد ر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ لڈن نے شہزاد دولتانہ کی بات کی تائید کرتے ہوئے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ۔ اس موقع پر سید شہزاد رضا نقوی ، میاں نور فرید قریشی سیاسی و سماجی رہنما۔ شاہزیب خانزادہ ظفر اقبال جوئیہ ، بلال شاکر و دیگران بھی موجود تھے ۔
