وہاڑی(شمعون نزیر کھوکھر سے )مریم نواز کلینک کی مینجمنٹ اور سٹاف کے لیے چھٹی لینا ناممکن، پنجاب سروس رولز بھی نطر انداز، بہتر سروس ڈلیوری کے لیے وزیر اعلٰی پنجاب سے نوٹس لینا کا مطالبہ، ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے زیر انتظام چلنے والے مریم نواز کلینکس پر معمول کی چھٹیوں کی اجازت نہیں ہے اس کے علاوہ بیماری یا کسی بھی ایمرجنسی کی وجہ سے اچانک چھٹی کی ایسی شرائط رکھی گئی ہیں جن کی وجہ سے چھٹی لینا ناممکن نظر آتا ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب ریوائزڈ لیو رولز 1981 کے مطابق ہر سرکاری ملازم یا سرکاری ادارے سے الحاق شدہ ادرے کا سٹاف سال میں 25 اور مہینے میں 2 چھٹیاں کر سکتا ہے لیکن اس حوالے سے مریم نواز کلینک کی مینجمنٹ نے یہ چھٹیاں ختم کر دیں ہیں اور یہ ضروری قرار دیا ہے کہ اگر کسی نے چھٹی کرنی ہو تو اس کے لیے ناصرف پیشگی اپروول لینا ہوگی بلکہ اپنی جگہ متبادل کا انتظام بھی کرنا ہو گا۔ اس حوالے کلینک چلانے والے ڈاکٹر میں تشویش پائی جاتی ہے کہ بیماری یا کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پیشگی اپروول اور متبادل ڈاکٹر کا انتظام کرنا کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔انچارج ڈاکٹر کی جانب سے وزیراعلی مریم نواز سے صورت حال کا نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے
