اسلام آباد(دانیال ہاشمی سے) این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ملک بھر کے لیے ممکنہ موسمی صورتِ حال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال این ای او سی کی جانب سے جنوری میں جاری کردہ متوقع موسمی جائزہ کے عین مطابق ہے، موسمیاتی خطرات اور قدرتی آفات کے حوالے سے 6 ماہ قبل پیشگی انتباہ جاری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
این ای او سی کا کہنا تھا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک کو درپیش موسمیاتی خطرات کے حوالے سے بھی پیشگی الرٹ جاری کر رہا،اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں، آندھی جھکڑ کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
اِسی طرح گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے، شمالی علاقہ جات میں جاری مسلسل بارشوں کے باعث گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں گلیشائی جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سیلابی صورتِ حال کا خدشہ ہے۔
بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی، طوفان سمیت چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں بشمول مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرخان،گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ،منڈی بہاؤالدین اور لاہور اور میں اگلے 12سے24گھنٹوں میں آندھی جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
خوشاب، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، بہاولپور، بوریوالا، ملتان، ڈی آئی خان، نارووال، چنیوٹ، ننکانہ صاحب، پاک پتن، ساہیوال میں بھی بارش متوقع پے۔
خیبرپختونخوا کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے۔
چترال، دیر، سوات،کالام، منگورہ، بٹگرام، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ کے آباد، ہری پور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں،وزیرستان اورلکی مروت میں بھی آندھی، جھکڑ کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں سکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر، گھانچے، نگر، غزر، خرمنگ، شگر، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی، پونچھ، کوٹلی، میر پور بھمبر اور وادی نیلم میں بھی بارش کا امکان ہے
بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، چمن، کوہلو، ڈکی، شیرانی، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، زیارت اور سبی کے علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال متوقع ہے اور ہرنای میں اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران بارش متوقع ہے۔
سندھ میں کراچی سمیت ٹھٹہ، بدین، سجاول، عمر کوٹ، حیدر آباداور میر پورخاص کے علاقوں میں اگلے 12سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
مغربی ہواؤں کے باعث بارشوں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں جاری، اپریل کے پہلے عشرے تک وقفے وقفے مزید بارشیں متوقع ہے۔
شدید بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں اورملحقہ علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، نشیبی علاقوں میں درمیانے درجے کی سیلابی صورتِ حال متوقع ہے۔
پہاڑی ندی نالوں اور برساتی نالوں میں طغیانی جبکہ شہری علاقوں اور ڈی جی خان، ٹانک، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، کرک، ملاکنڈ، دیر، سوات، وزیرستان اور چارسدہ میں سیلابی صورتِ حال کا خدشہ ہے۔
