- بورے والا (نمائندہ پینل نیوز) بورے والا کا اعزاز، طاہر محمود سیف پنجاب کمپلینٹ انچارج مقرر
بورے والا سے تعلق رکھنے والے ملنسار خوش اخلاق پیارے بھائی طاہر محمود کو ان کی پیشہ ورانہ قابلیت، انتظامی صلاحیتوں اور علمی پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے سیف پنجاب کمپلینٹ انچارج مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی اس تقرری کو بورے والا سمیت ضلع بھر کے لیے ایک اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔
اہلِ علاقہ اور معزز شخصیات کی جانب سے طاہر محمود کو اس اہم ذمہ داری کے سپرد ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے اور اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری کو مکمل دیانت داری، شفافیت اور قانون کے مطابق انجام دیتے ہوئے عوامی شکایات کے مؤثر ازالے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔
طاہر محمود کی تقرری سے نہ صرف سیف پنجاب کمپلینٹ سسٹم کی کارکردگی مزید بہتر ہونے کی توقع ہے بلکہ بورے والا کا نام بھی صوبائی سطح پر نمایاں ہوا ہے۔،
