وہاڑی(ذیشان چوہدری سے)تنظیم مغلیہ وہاڑی کی میٹنگ وہاڑی جم خانہ میں زیرِ صدارت امتیاز مغل منعقد ہوئی۔
ایجنڈے کے مطابق، کثرتِ رائے سے حسین احمد مغل کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔
مزید برآں، تنظیم مغلیہ نے فیصلہ کیا کہ پہلے کی طرح بھرپور انداز میں جلد میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ عید ملن پارٹی کے شاندار اور کامیاب انعقاد پر صدر تنظیم مغلیہ کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔
اجلاس میں عہدیداران کی اب تک کی تنظیمی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا گیا اور صدر امتیاز مغل کو یقین دلایا گیا کہ ان کے شانہ بشانہ مغل برادری کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جاتا رہے گا۔
اجلاس میں امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے اور خطے میں قیامِ امن کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو تنظیم مغلیہ کی جانب سے شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اجلاس میں اعجاز حسین مغل (چیئرمین)، امتیاز مغل (صدر)، حسین احمد مغل (جنرل سیکرٹری)، مرزا امجد حسین انجم (چیف آرگنائزر)، شہزاد احمد مغل (سئنیر نائب صدر)، جعفر حسین مغل (نائب صدر)، غلام شبیر مغل (نائب صدر)، عبدالجبار مغل (نائب صدر)، فیصل انجم مغل (ایڈیشنل سیکرٹری)، عزیز الرحمن مغل (جوائنٹ سیکرٹری)، ارسلان افتخار مغل (فنانس سیکرٹری) نے شرکت کی۔
