Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
  • انٹرٹینمنٹ
  • مقامی خبریں
  • کھیل
  • دلچسپ
  • موسمیاتی تبدیلی
  • آپ کی بات
  • فیکٹ چیک
  • بلاگ
  • English
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, فروری 12, 2026
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • ہماری ٹیم
  • کُکی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
Facebook YouTube TikTok
Pannel NewsPannel News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
  • انٹرٹینمنٹ
  • مقامی خبریں
  • کھیل
  • دلچسپ
  • موسمیاتی تبدیلی
  • آپ کی بات
  • فیکٹ چیک
  • بلاگ
  • English
Pannel NewsPannel News
پاکستان

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان بھارت کو ہرا کر کرکٹ کا چیمپئن بن گیا

Pannel News21 دسمبر, 2025
WhatsApp Facebook Twitter LinkedIn Telegram Tumblr Email Copy Link
Pakistan players pose with the champions board during the Final of the ACC Men’s U19 Asia Cup 2025 between India U19 and Pakistan U19 at the ICC Academy Ground, Dubai, United Arab Emirates, on 21 December 2025. Photo by Pankaj Nangia/ CREIMAS for Asian Cricket Council RESTRICTED TO EDITORIAL USE
شئیر کریں
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

دبئی (ویب ڈیسک) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے ملنے والے 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 26.2 اوورز میں 156 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے دیپیش دیویندرن 36 رنز کیساتھ نمایاں رہے، سوریا ونشی 26، ارون پٹیل 19، ارون جارج 16 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ کنشک چوہان اور ویدانت چوہان 9، 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 4، محمد صیام، عبدالسبحان اور حذیفہ احسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز سکور کیے اور بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کے خلاف سمیر منہاس نے 17 چوکے اور 9 چھکوں کی مدد سے دھواں دھار 172 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 103 رنز محض 71 گیندوں پر بنائے، سمیر اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر ہیں۔

اس کے علاوہ احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35، کپتان فرحان یوسف نے 19 اور حمزہ ظہور نے 18رنز بنائے۔ محمد صیام 13 اور نقاب شفیق 12رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے دپیش دیوندرن نے 3، کھیلان پٹیل اور ہینل پٹیل نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی شاندار فتح پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیم کو مبارکباد دی۔

فائنل جیتنے کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کھلاڑیوں کو گلے لگا کر مبارکباد دی اور عمدہ کارکردگی پر سراہا۔

Asia cup U-19 Cricket newsupdate pakistannews Pannelnews sports
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
پچھلا مضمونپاکستان سمیت شمالی نصف کُرے میں آج سال کا سب سے چھوٹا دن، طویل ترین رات ہوگی
اگلا مضمون بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا آج 149 واں یوم پیدائش، مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ جنہوں نے وہاڑی کی عوام کو کیتھ لیب کا تحفہ دیا، تہمینہ دولتانہ

10 فروری, 2026

اسپین:پاکستانیوں کی بڑی تعداد پاکستانی قونصل خانہ بارسلونا کیوں پہنچی؟

10 فروری, 2026

برطانیہ سنگین سیاسی بحران کی لپیٹ میں، وزیراعظم سے استعفے کیلئے دباؤ میں اضافہ

10 فروری, 2026
ہمارا سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
کچھ نیا ہے!

جنوبی پنجاب میں صحافت کے روشن باب، چوہدری غلام باری کی گیارہویں برسی

30 نومبر, 2025

بی ایل اے کی گھناؤنی سازش ناکام، خودکش حملے کیلئے تیار کم عمر بلوچ طالبہ کو بچا لیا گیا

29 دسمبر, 2025

پاکستان میں خواتین کی پہلی پروفیشنل ویمنز ایم ایم اے فائٹ انیتا کریم کے نام

11 جنوری, 2026

آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

29 دسمبر, 2025

امریکا اور اسرائیل ایران میں فسادات کرا رہے ہیں، عوام دور رہیں: مسعود یزشکیان

11 جنوری, 2026

ہمارے بارے میں

پینل نیوز ایک قومی آن لائن نیوز پلیٹ فارم ہے جو ملکی و بین الاقوامی حالاتِ حاضرہ، سیاست، کھیل، معیشت اور صحت سے متعلق درست، بروقت اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد عوام کو مستند معلومات تک آسان رسائی فراہم کرنا اور صحافتی اصولوں کے مطابق ذمہ دار رپورٹنگ کو فروغ دینا ہے۔

Facebook YouTube TikTok

خصوصی خبریں

انسان ایتھوپیا پہنچتے ہی 7 سال پیچھے کیوں چلا جاتا ہے؟

اسٹار فش کا سر کہاں ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے صدیوں پرانا معمہ حل کرلیا

امریکہ میں موت کی سزا پانے والے قیدی نے آخری خواہش میں پیزا، بیف برگر اور آئس کریم کھانے کی فرمائش کر دی

دلچسپ خبریں

امریکہ میں موت کی سزا پانے والے قیدی نے آخری خواہش میں پیزا، بیف برگر اور آئس کریم کھانے کی فرمائش کر دی

موئن جو دڑو سے ملنے والے قدیم سکوں پر کیا تصویر بنی ہے؟ حیران کن انکشاف

بھارت کا بین الاقوامی دھوکہ باز بے نقاب، لوگوں کو اربوں روپے کا چونا لگا گیا

© 2025 پینل نیوز۔ تمام حقوق محفوظ ہیں۔

  • رابطہ کریں
  • ہماری ٹیم
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ کریں
  • ہماری ٹیم
  • پرائیویسی پالیسی

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.