وہاڑی ( حکیم ایم شمعون نذیر سے) پولیس کانسٹیبل سلیم وصلی کی بیٹی دعا سلیم نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک پنسل کی مدد سے ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی شاندار پورٹریٹ تیار کر کے وہاڑی پولیس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ پورٹریٹ نہایت پروفیشنل انداز میں بنائی گئی جسے دعا سلیم نے ڈی پی او وہاڑی کو پیش کیا۔ اس موقع پر دعا سلیم نے اپنے مستقبل کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سی ایس ایس کر کے محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کرنا چاہتی ہے۔ ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے اس کے جذبے کو سراہتے ہوئے مکمل رہنمائی فراہم کی اور اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
