فرانس( محمد فیضان منشا سے) فرانس کے شہر کرائی میں ایک پاکستانی نژاد شخصیت کا میئر منتخب ہونا پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
عمر یعقوب کی یہ تاریخی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں اپنی محنت، قابلیت اور دیانت سے نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔
ہم عمر یعقوب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ وہ انصاف، خدمت اور ترقی کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔
یہ کامیابی نہ صرف فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے اعزاز ہے بلکہ پوری پاکستانی قوم اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال بھی ہے۔
