کراچی (گل افضل شاہ سے ) وزیراعلیٰ سندھ نے دریائے سندھ پر نئے سکھر-روہڑی پل بنانے کا فیصلہ کیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ میں بڑے انفرااسٹرکچر منصوبوں کیساتھ نجی شعبے کی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اصلاحات کی بھی منظوری دی گئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیا پل سکھر اور روہڑی سمیت ملحقہ علاقوں کو آپس میں منسلک کرے گا، دریائے سندھ پر نئے سکھر-روہڑی پل سے موجودہ راستوں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا جبکہ لینس ڈاؤن پل پر روزانہ 30 ہزار سے زائد گاڑیوں کی آمد رفت ہوتی ہے۔
وزیر بلدیات سندھ کا کہنا ہے کہ بھاری ٹریفک کو لینس ڈاؤن پل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے،لینس ڈاؤن پل پر ٹریفک دباؤ سے ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز متاثرہوتی ہیں جبکہ نئے پل سے ٹریفک جام اور رش میں واضح کمی متوقع ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے نئے سکھر-روہڑی پل منصوبے کے لیے پروجیکٹ ڈویلپمنٹ فسیلٹی کی منظوری دیتے ہوئے سندھ میں پائیدار انفرااسٹرکچر اور ترقی کےعزم کا اظہار کیا ہے۔
