وہاڑی (شمعون نذیر سے) ممبر قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ سب سے پہلے تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ جنہوں نے وہاڑی کی عوام کو کیتھ لیب کا تحفہ دیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع میں کارڈیک کیتھ لیب جلد باقاعدہ طور پر کام شروع کر دے گی ان جدید سہولت کے قیام سے دل کے مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی سہولیات مقامی سطح پر میسر آئیں گی اور انہیں بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں کارڈیک کیتھ لیب کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید ، ایم ایس ڈاکٹر احمد نواز ، کوارڈینٹر محکمہ ہیلتھ ابوبکر ارائیں ، شیخ عبدالرحمن منا ، رانا شعیب ، چوہدری طارق گجر ، مقبول مرزا ، حاجی شمشاد نمبردار ، اور چوہدری سرفراز جٹ سمیت مسلم لیگ ن کے رہنما موجود تھے محترمہ تہمینہ دولتانہ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، کارڈیک کیتھ لیب کا آغاز اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ منصوبے کی تکمیل میں شفافیت اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام حقیقی معنوں میں اس سہولت سے مستفید ہو سکیں بعد ازاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا جہاں زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجے کی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور طبی عملے کے رویّے بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
