اسپین (محمد فیضان منشا سے) اسپین میں غیر قانونی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دینے کے اعلان کے بعد کاتالونیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد بڑی تعداد میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے لیے پاکستانی قونصل خانہ بارسلونا پہنچ رہےہیں، جس کے باعث طویل قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

صورتحال کے پیش نظر قونصل جنرل مراد علی وزیر نے پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے ہیں۔
ان سہولیات میں اضافی کاؤنٹرز، طریقۂ کار میں آسانی اور درخواستوں کے تیز تر اندراج جیسے اقدامات شامل ہیں۔
