وہاڑی(شمعون نذیر کھوکھر سے)صدر تنظیم مغلیہ وہاڑی امتیاز مغل نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم عوام کے ساتھ ہر سطح پر کھڑا ہے۔ انہوں نے بھارتی افواج کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم، انسانی حقوق کی پامالیوں اور جارحانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے دفتر میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امتیاز مغل نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کو کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت سے متعلق اپنی منظور شدہ قراردادوں پر فوری اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی اور قراردادوں پر عمل نہ ہونا لمحۂ فکریہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی افواج کا ظلم، جبر اور بربریت بھی کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکی۔ کشمیری عوام آج بھی عزم، حوصلے اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔امتیاز مغل کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔
