کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کا تعاقب کرتے ہوئے مزید 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، تین دن میں 177 دہشت گرد مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں، گزشتہ رات پیچھا کرتے ہوئے مزید 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ 3 روز کے دوران کئے جانے والے آپریشنز میں کم سے کم کل ملا کر 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے ۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس مختلف جگہوں پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر رہی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
