ممبئی ( ویب ڈیسک )بھارتی ریاست آندھرا پرادیش کے علاقے گنٹر میں 38 سالہ خاتون ڈاکٹر نے مبینہ طور پر امریکی ویزا مسترد ہونے کی وجہ سے خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر روہنی کی موت کا اس وقت پتہ چلا جب خاتون ڈاکٹر کی فیملی نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور جواب نہ ملنے کی صورت میں فیملی نے دروازہ توڑا اور اندر داخل ہوئی تو ان کو مردہ حالت میں پایا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ خودکشی کرنے والی خاتون ڈاکٹر نے جمعہ کی رات نیند کی گولیاں زیادہ مقدار میں لیں یا انجیکشن لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، تاہم خودکشی کی اصل وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی ہو سکے گا۔
