وھاڑی (بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی خصوصی ہدایات اور وژن کے مطابق محکمہ سپورٹس ڈسٹرکٹ وھاڑی اور الہلال ہاکی کلب کے زیر اہتمام طاہر شریف ہاکی گراؤنڈ وھاڑی میں جاری رمضان المبارک انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ سپورٹس پروگرام 2026 کے مقابلوں کا سلسلہ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔ چیمپئن شپ کے چھٹے روز بھی شائقین ہاکی کی بڑی تعداد نے گراؤنڈ کا رخ کیا اور بہترین کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔
چھٹے روز کا پہلا میچ الہلال ہاکی کلب وھاڑی اور طاہر شریف ہاکی اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور خوب مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
دوسرا میچ دانیول ہاکی کلب اور ینگسٹر ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا جو نہایت سنسنی خیز ثابت ہوا اور کھلاڑیوں نے اپنی مہارت اور فٹنس کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی رضوان خان (ایس ڈی پی او) تھے جنہوں نے کھلاڑیوں سے تعارف حاصل کیا اور بہترین کھیل پیش کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔
صدر الہلال ہاکی کلب طاہر شریف گجر نے اپنے بیان میں کہا کہ:
“رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اور اس مقدس مہینے میں نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے بے حد مشکور ہیں جن کے وژن کے مطابق وھاڑی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے۔ انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور انہیں مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وھاڑی کی سرزمین ہمیشہ ہاکی کے باصلاحیت کھلاڑی پیدا کرتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے تمام ٹیموں کو مبارکباد دی اور بہترین سپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کو سراہا۔
مہمانِ خصوصی کا شکریہ
صدر الہلال ہاکی کلب طاہر شریف گجر نے مہمانِ خصوصی ایس ڈی پی او رضوان خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور شیلڈ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور انتظامیہ کی سرپرستی کھیلوں کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہے۔
آخر میں دعا کی گئی کہ رمضان المبارک کی برکت سے یہ ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہو اور وھاڑی میں کھیلوں کا یہ سلسلہ مزید وسعت اختیار کرے۔اس ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ ہر وقف 6 انٹرنیشنل مختلف کلب کی طرف سے کھیل پیش کر رہیں ہیں ان میں انٹرنیشنل پلیئرز سہل منظور انٹرنیشنل عبداللہ اشتیاق خان ۔ انٹرنیشنل گلزار احمد ۔ انٹرنیشنل راؤ اکبر علی ۔ انٹرنیشنل حافظ ساجد الطاف ۔ انٹرنیشنل ارسلان مغل ۔ انٹرنیشنل محمد مشتاق سرور ہیں
