Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
  • انٹرٹینمنٹ
  • مقامی خبریں
  • کھیل
  • دلچسپ
  • موسمیاتی تبدیلی
  • آپ کی بات
  • فیکٹ چیک
  • بلاگ
  • English
Facebook X (Twitter) Instagram
پیر, جون 29, 2026
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • ہماری ٹیم
  • کُکی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
Facebook YouTube TikTok
Pannel NewsPannel News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
  • انٹرٹینمنٹ
  • مقامی خبریں
  • کھیل
  • دلچسپ
  • موسمیاتی تبدیلی
  • آپ کی بات
  • فیکٹ چیک
  • بلاگ
  • English
Pannel NewsPannel News
پاکستان

قلات میں سیکیورٹی آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشتگرد مارے گئے

Pannel News7 دسمبر, 2025
WhatsApp Facebook Twitter LinkedIn Telegram Tumblr Email Copy Link
شئیر کریں
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
راولپنڈی (ویب ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 6 دسمبر کو قلات میں فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فورسز نے موٴثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز ’’عزم استحکام‘‘ ویژن کے تحت دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج  پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قلات میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی میں 12 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ ریاست پاکستان ہر قیمت پر امن دشمنوں کو انجام تک پہنچانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، قوم کا عزم فتنۃ الہندوستان کی ہر سازش کو ناکام بنائے گا۔

صدرِ مملکت نے قلات میں جاری کلیئرنس اور سینیٹائزیشن اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

DG ISPR ISPR Pak Army
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
پچھلا مضمونکراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح، مشعل روشن کر دی گئی
اگلا مضمون الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکاری

یہ بھی پڑھیں

فیفا ورلڈکپ: سینیگال کی عراق کو 0-5 سے شکست دیکر تاریخی کامیابی

27 جون, 2026

چیف جسٹس آئینی عدالت کا دورہ روس، لیگل فورم میں شرکت، عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال

27 جون, 2026

خانیوال میں قبرستان میں فائرنگ اور چاقوؤں کے وار، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

27 جون, 2026
ہمارا سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
کچھ نیا ہے!

موٹاپا: اسباب کی تہہ در تہہ حقیقت اور علامات کی بصیرت افروز پہچان

4 مارچ, 2026

شوگر (ذیابیطس)، عصرِ حاضر کا خاموش مگر ہلاکت خیز عارضہ

11 مارچ, 2026

جنوبی پنجاب میں صحافت کے روشن باب، چوہدری غلام باری کی گیارہویں برسی

30 نومبر, 2025

گڑھاموڑ میں ایمرا کا قیام، نسیم شہزاد صدر جبکہ ارشاد ساجد گجر جنرل سیکرٹری منتخب

18 اپریل, 2026

حکومت کسان کو ریلیف دینے میں ناکام، زرعی معیشت کا پہیہ جام ہو چکا ہے, طاہر اقبال چوہدری

29 اپریل, 2026

ہمارے بارے میں

پینل نیوز ایک قومی آن لائن نیوز پلیٹ فارم ہے جو ملکی و بین الاقوامی حالاتِ حاضرہ، سیاست، کھیل، معیشت اور صحت سے متعلق درست، بروقت اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد عوام کو مستند معلومات تک آسان رسائی فراہم کرنا اور صحافتی اصولوں کے مطابق ذمہ دار رپورٹنگ کو فروغ دینا ہے۔

Facebook YouTube TikTok

خصوصی خبریں

امریکہ میں موت کی سزا پانے والے قیدی نے آخری خواہش میں پیزا، بیف برگر اور آئس کریم کھانے کی فرمائش کر دی

بابا وانگا کی 2024 کے حوالے سے دو اہم پیشگوئیاں سچ ثابت ہو گئیں

انتقال کرنے والی ٹک ٹاکر پیاری مریم کے آخری وی لاگ نے نئی بحث چھیڑ دی

دلچسپ خبریں

اسٹار فش کا سر کہاں ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے صدیوں پرانا معمہ حل کرلیا

امریکہ میں موت کی سزا پانے والے قیدی نے آخری خواہش میں پیزا، بیف برگر اور آئس کریم کھانے کی فرمائش کر دی

انتقال کرنے والی ٹک ٹاکر پیاری مریم کے آخری وی لاگ نے نئی بحث چھیڑ دی

© 2025 پینل نیوز۔ تمام حقوق محفوظ ہیں۔

  • رابطہ کریں
  • ہماری ٹیم
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ کریں
  • ہماری ٹیم
  • پرائیویسی پالیسی

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.