Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
  • انٹرٹینمنٹ
  • مقامی خبریں
  • کھیل
  • دلچسپ
  • موسمیاتی تبدیلی
  • آپ کی بات
  • فیکٹ چیک
  • بلاگ
  • English
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, جون 28, 2026
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • ہماری ٹیم
  • کُکی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
Facebook YouTube TikTok
Pannel NewsPannel News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
  • انٹرٹینمنٹ
  • مقامی خبریں
  • کھیل
  • دلچسپ
  • موسمیاتی تبدیلی
  • آپ کی بات
  • فیکٹ چیک
  • بلاگ
  • English
Pannel NewsPannel News
پاکستان

اسلام آباد اسکوٹی حادثے میں جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا

Pannel News6 دسمبر, 2025Updated:7 دسمبر, 2025
WhatsApp Facebook Twitter LinkedIn Telegram Tumblr Email Copy Link
شئیر کریں
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد (ویب ڈیسک )اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں گرفتار ملزم ابوذرکو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے  پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت کے سامنے متاثرہ خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا۔ ایک لڑکی کابھائی عدالت میں بیان دینے آیا تھا اور والدہ کا آن لائن بیان ریکارڈکیاگیا۔ دوسری جاں بحق لڑکی کے والد کا بیان عدالت میں ریکارڈ کیا گیا۔

دونوں خاندانوں میں صلح ہونےکے بعد ملزم کے خلاف کیس ختم کردیا گیا۔

متاثرہ خاندانوں کے بیان کے بعد ملزم کی ضمانت منظور ہوگئی اور عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہےکہ 5  روز قبل سیکرٹریٹ  چوک  شاہراہ دستور  پر گاڑی کی اسکوٹی کو ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئی تھیں۔

حادثے میں جاں بحق خواتین کی شناخت ثمرین اور تابندہ کے نام سے ہوئی تھی جب کہ واقعے کا مقدمہ جاں بحق لڑکی ثمرین کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکےگاڑی کے ڈرائیور ابوذرکو گرفتارکرلیا تھا، بعدازاں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ملزم ابوذر کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا تھا کہ ملزم کے پاس شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں، ملزم کا بیان ہے کہ اس کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہے اور ملزم نےلاپرواہی، غفلت اور تیزرفتار گاڑی چلاتےہوئے 2 نوجوان لڑکیوں کی اسکوٹی کو ٹکر ماری، پی این سی اے میں ملازم لڑکیاں شدید زخمی ہو کر گریں اور موت واقع ہوگئی۔

پراسیکیوٹر نے بتایا تھا کہ ملزم کے مطابق وہ  وقوعہ سے چند لمحے قبل سنیپ چیٹ پر ویڈیو بنا رہا تھا۔

جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں  حادثے میں جاں بحق تابندہ  کے والد غلام مہدی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس جج صاحب آئے اور اس بات کو قبول کیا کہ ان کے بچے کی غلطی ہے، جج نےکہا میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میں آپ کے پاس تعزیت کے لیے آیا ہوں، جج نے کہا میں آپ کے غم میں شریک ہونے آیا ہوں ۔

جیو نیوز نے سوال کیا کہ کیا دیت کے بارے میں بھی کچھ کہا گیا ؟

اس پر جاں بحق لڑکی کے والد غلام مہدی نے بتایا کہ نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی، انہوں نے کہا ہم آپ کے ساتھ تعاون کریں گے۔

مزید سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی نے سیکنڈ ایئرکیا تھا، اس کا اپنا ایک خواب تھا، وہ میرا رائٹ ہینڈ تھی، اس نے مجھے بہت سپورٹ کیا، مجھے بیٹوں کی طرح سپورٹ کیا، میرا اتنا بڑا نقصان ہےکہ میں آپ کو بتا نہیں سکتا۔

Accident Islamabad Scotti
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
پچھلا مضمونہمارا فون کس کے قابو میں ہے؟ 
اگلا مضمون کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح، مشعل روشن کر دی گئی

یہ بھی پڑھیں

فیفا ورلڈکپ: سینیگال کی عراق کو 0-5 سے شکست دیکر تاریخی کامیابی

27 جون, 2026

چیف جسٹس آئینی عدالت کا دورہ روس، لیگل فورم میں شرکت، عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال

27 جون, 2026

خانیوال میں قبرستان میں فائرنگ اور چاقوؤں کے وار، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

27 جون, 2026
ہمارا سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
کچھ نیا ہے!

موٹاپا: اسباب کی تہہ در تہہ حقیقت اور علامات کی بصیرت افروز پہچان

4 مارچ, 2026

شوگر (ذیابیطس)، عصرِ حاضر کا خاموش مگر ہلاکت خیز عارضہ

11 مارچ, 2026

جنوبی پنجاب میں صحافت کے روشن باب، چوہدری غلام باری کی گیارہویں برسی

30 نومبر, 2025

گڑھاموڑ میں ایمرا کا قیام، نسیم شہزاد صدر جبکہ ارشاد ساجد گجر جنرل سیکرٹری منتخب

18 اپریل, 2026

حکومت کسان کو ریلیف دینے میں ناکام، زرعی معیشت کا پہیہ جام ہو چکا ہے, طاہر اقبال چوہدری

29 اپریل, 2026

ہمارے بارے میں

پینل نیوز ایک قومی آن لائن نیوز پلیٹ فارم ہے جو ملکی و بین الاقوامی حالاتِ حاضرہ، سیاست، کھیل، معیشت اور صحت سے متعلق درست، بروقت اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد عوام کو مستند معلومات تک آسان رسائی فراہم کرنا اور صحافتی اصولوں کے مطابق ذمہ دار رپورٹنگ کو فروغ دینا ہے۔

Facebook YouTube TikTok

خصوصی خبریں

امریکہ میں موت کی سزا پانے والے قیدی نے آخری خواہش میں پیزا، بیف برگر اور آئس کریم کھانے کی فرمائش کر دی

موئن جو دڑو سے ملنے والے قدیم سکوں پر کیا تصویر بنی ہے؟ حیران کن انکشاف

بھارت میں خاتون ڈاکٹر نے امریکہ کا ویزا مسترد ہونے پر خود کشی کر لی

دلچسپ خبریں

امریکہ میں موت کی سزا پانے والے قیدی نے آخری خواہش میں پیزا، بیف برگر اور آئس کریم کھانے کی فرمائش کر دی

ایتھوپیا کے آتش فشانی راکھ کے بادل پاکستانی فضائی حدود میں داخل

بھارت میں خاتون ڈاکٹر نے امریکہ کا ویزا مسترد ہونے پر خود کشی کر لی

© 2025 پینل نیوز۔ تمام حقوق محفوظ ہیں۔

  • رابطہ کریں
  • ہماری ٹیم
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ کریں
  • ہماری ٹیم
  • پرائیویسی پالیسی

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.