اسلام آباد(اوصاف نیوز)واٹس ایپ کو روزانہ کروڑوں بلکہ اربوں افراد استعمال کرتے ہیں۔
ویسے تو یہ اینڈ ٹو ایںڈ انکرپٹڈ سروس ہیں یعنی آپ کے بھیجے گئے یا موصول ہونے والے میسجز تک کمپنی کو بھی رسائی حاصل نہیں ہوتی۔
مگر کئی بار آپ کا فون کسی دوست یا گھر والوں کے ہاتھ میں چلا جائے تو وہ ضرور آپ کے واٹس ایپ میسجز کو دیکھ سکتا ہے۔
دیگر افراد کی جانب سے چیٹس کو دیکھنے میں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا مگر کئی بار چند ذاتی باتیں ایسی ہوتی ہیں جو آپ کی خواہش ہوتی ہے کہ کسی کی آنکھوں تک نہ پہنچیں۔
تو اس طرح کی چیٹس کے تحفظ کے لیے واٹس ایپ میں ایک فیچر کچھ عرصے سے موجود ہے۔
ویسے تو آپ چیٹس کو آرکائیو میں ڈال سکتے ہیں یا میوٹ کرسکتے ہیں مگر وہ پھر سامنے آجاتی ہیں یا ان تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔
مگر واٹس ایپ میں آپ چیٹس کو مکمل طور پر چھپا سکتے ہیں جیسے وہ کبھی تھی ہی نہیں، یعنی وہ کسی فولڈر میں نظر نہیں آتیں۔
واٹس ایپ کی یہ حیرت انگیز ٹِرک چیٹ لاک ہے اور جب آپ اس آپشن کو سیکرٹ کوڈ آپشن کے ساتھ ٹرن آن کرتے ہیں تو یہ 100 فیصد پرائیویسی فراہم کرتی ہے۔
آپ اپنی پسند کا کوڈ (کوئی لفظ، جملہ، ایموجیز یا کچھ بھی) بنا سکتے ہیں اور جب کسی چیٹ کو ہائیڈ کر دیا جاتا ہے تو وہ اس وقت تک نظر نہیں آتی جب تک آپ سرچ بار میں کوڈ کو ٹائپ نہیں کرتے۔
تو اس ٹِرک کو کیسے استعمال کریں؟
سب سے پہلے اس چیٹ کو اوپن کریں جس کو ہائیڈ کرنا چاہتے ہیں۔
اس کے بعد اوپر چیٹ کے نام پر کلک کرکے نیچے چیٹ لاک آپشن کا انتخاب کریں۔
اس کے بعد چیٹ کو فیس آئی ڈی، فنگر پرنٹ یا فون پاس کوڈ سے لاک کر دیں۔
پھر پرائیویسی سیٹنگز میں جاکر ہائیڈ لاکڈ چیٹس کو ٹرن آن کریں اور پھر اپنے سیکرٹ کوڈ کو تیار کریں۔
مگر یاد رکھیں کوڈ ایسا ہو کہ آپ کو یاد رہے، اگر بھول گئے تو پھر اس چیٹ تک آپ بھی رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔
کوڈ بنانے کے بعد چیٹ ہائیڈ کردیں۔
جب آپ اس چیٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے کے خواہشمند ہوں تو سرچ بار پر کوڈ ٹائپ کریں، جس کے بعد وہ چیٹ فوری نظر آنے لگے گی۔
اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ چیٹ کو لاک کرنے کے ساتھ ساتھ یہ اس کی موجودگی کے آثار بھی ختم کر دیتا ہے۔
