پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے بزرگ شہریوں کی مفت طبی جانچ کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت نے تمام سرکاری اسپتالوں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں بزرگ شہریوں کی مفت طبی جانچ کی جائے.
خط میں محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ 65 سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کی مفت اسکریننگ کی جائے۔
مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بزرگ شہریوں کو الٹراساؤنڈ، لیبارٹری ٹیسٹ، سی ٹی سکین، ایم آر آئی اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جائیں۔
