آپ کا گوگل اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے یا آپ اُس کا پاس ورڈ بھول گئے ہیں، یہ ایک انتہائی پریشان کُن مرحلہ ہوتا ہے، مگر اب گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
گوگل اکاؤنٹ ہیک ہونے یا پاس ورڈ بھول جانے کی صورت میں آپ کی لاکھ کوششوں کے بعد بھی اسے ریکور کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، اکاؤنٹ کی ریکوری کی ضمانت نہیں ہوتی، چاہے آپ کچھ بھی کرلیں۔
رپورٹس کے مطابق اب گوگل نے ایسے صارفین کی اس پریشانی کا آسان حل تلاش کرلیا ہے۔
گوگل کی جانب سے متعدد نئے سکیورٹی فیچرز کو متعارف کرایا گیا ہے، جن کا مقصد اکاؤنٹس کو ہیک ہونے سے بچانے اور ان کی ریکوری کا عمل آسان بنانا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان میں سے ایک طریقہ کار گیم شو کون بنے کا کروڑ پتی سے ملتا جلتا ہے، جس میں شریک ہونے والے افراد مدد کے لیے کسی دوست کو فون کرتے ہیں۔ ابھی تک ریکوری کانٹیکٹس نامی اس فیچر تک تمام افراد کو رسائی نہیں دی گئی ہے۔
مگر جب اسے صارفین کے لئے پیش کردیا جائے تو آپ اسے گوگل اکاؤنٹ سیٹنگز کے سکیورٹی سیکشن میں دریافت کرسکیں گے۔
وہاں آپ کو سب سے پہلے اپنے گوگل اکاؤنٹ کے لیے کسی قابل اعتماد کانٹیکٹ کو شامل کرنا ضروری ہوگا۔
آپ اپنے سب سب قابل اعتماد کانٹیکٹس جیسے شریک حیات یا قریبی دوست کو ہی اس کے لیے استعمال میں لا سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق آپ کے کانٹیکٹ کو ایک ای میل بھیجی جائے گی، جس میں آپ کا انوائیٹ قبول کرنے کی درخواست کی جائے گی اس کے علاوہ کچھ نہیں۔
اس کے بعد اگر کبھی آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو جائے یا آپ اس کا پاس ورڈ بھول جائیں تو آپ کو اسے ریکور کرنے کی کوشش کے دوران آسک یور فرینڈ ٹو ہیلپ یو سائن ان آپشن دکھائی دے گا۔
اے آئی کی دنیا کا نیا موڑ، ارب پتی چیٹ بوٹ اب کیا کرنے جارہا ہے؟
اس پر کلک کرنے پر آپ کے کانٹیکٹ کو ایک پروموٹ اپنی ڈیوائس پر نظر آئے گا اور جب وہ آپ کی شناخت کی تصدیق کر دے گا، تو آپ کو اکاؤنٹ پر واپس جانے کی اجازت مل جائے گی، جہاں آپ پاس ورڈ اور دیگر تفصیلات کو تبدیل کرسکیں گے۔
گوگل کی جانب سے اس سے ہٹ کر اکاؤنٹ ریکور کرنے کے لیے فون نمبر سے متعلق ایک آپشن بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔ اس فیچر کو ان ایبل کرنے پر گوگل کی جانب سے سابقہ ڈیوائس کا پن یا پیٹرن کوڈ مانگا جائے گا۔
