اسلام آباد (مبشر مجید مرزا سے) شوال المکرم 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت لال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔
اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں جاری ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان شریک ہیں، کمیٹی اراکین کی جانب سے کوہسار بلاک کی نویں منزل پر چاند دیکھنے کا عمل جاری ہے۔
.jpg)
لاہور میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا، شوال کے چاند کی تلاش جدید آلات کے ذریعے جاری ہے۔
