دہلی (ویب ڈیسک) ذاکر خان بھارت کے معروف سٹینڈ اپ کامیڈین، ایک بار پھر خبروں میں ہیں، مگر اس بار مزاحیہ انداز کی وجہ سے نہیں بلکہ ہسپتال سے جاری ہونے والی ویڈیو کی وجہ سے ہیں۔
ویڈیو کے دوران جب ان سے طبیعت کے بارے میں پوچھا گیا تو ذاکر خان نے کیمرے کی طرف امن کا نشان بنایا اور کہا کہ میچ ایک اہم مرحلے میں ہے۔
صارفین اور مداحوں نے ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں دیں، تاکہ وہ عید سے پہلے ٹھیک ہو جائیں، ایک صارف نے لکھا ذاکر بھائی کیسے ہو تم، جلدی صحت یاب ہو جائیں، ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ذاکر خان نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ کچھ وقت کے لیے لائیو شوز سے وقفہ لے رہے ہیں تاکہ اپنی صحت بہتر بنائیں اور ادھورے تحریری کام مکمل کریں۔
اگرچہ مداح اس خبر سے تشویش میں مبتلا ہوئے، ذاکر خان نے بعد میں کہا کہ وہ زیادہ بیمار نہیں ہیں اور میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میری صحت سے متعلق یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں، ویڈیو وائرل ہوتے ہی مداحوں نے اپنی محبت اور فکر کا اظہار سوشل میڈیا پر شروع کر دیا۔
