لاہور (مبشر مجید مرزا سے) پنجاب حکومت نے عید الفطر کی 3 روزہ تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 19 مارچ تا 21 مارچ (بروز جمعرات تا ہفتہ) عید الفطر کی 3 سرکاری تعطیلات ہوں گی۔
جبکہ 22 مارچ کو اتوار کا دن ہے اور 23 مارچ کو بھی سرکاری چھٹی ہوگی، اس طرح عید پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کو جمعرات سے پیر تک 5 چھٹیاں ملیں گی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی عید کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو چھٹیاں ہوں گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ہفتے میں 5 یا 6 دن کام کرنے والے تمام دفاتر میں جمعہ اور ہفتہ کو عید کی چھٹی ہوگی۔
