وہاڑی، خانیوال (نمائندگان) چک نمبر 88/15 ایل، چھب کلاں کا سپوت پاک فوج کے جوان غلام مرتضیٰ نے وطنِ عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے وزیرستان کی سرزمین پر جامِ شہادت نوش کیا۔وہ بہادری، استقامت اور حب الوطنی کی ایسی روشن مثال بن گئے جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہنے والے اس عظیم سپاہی نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر مٹی کا قرض ادا کر دیا۔
قوم کو اپنے اس بہادر بیٹے پر فخر ہے۔ غلام مرتضیٰ شہید کی قربانی وطن کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
آمین۔
