وہاڑی (شمعون نذیر سے) الخدمت فاؤنڈیشن بنی معذور افراد کا سہارا حلقہ پی پی 232 ماچھیوال میں معذور افراد کو الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے پچاس سے زائد ویل چیئرز تقسیم کی گئیں تقریب میں ضلعی صدر جے آئی یوتھ وہاڑی چوہدری علی وقاص ہنجرا،ضلعی صدر کسان بورڈ جماعت اسلامی وہاڑی منصور اسلم دوگل،سیف اللّٰہ دوگل،سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن ملک مقصود اطہر اعوان،چوہدری طارق رفیق،چوہدری حسن مشتاق کاہلوں ایڈووکیٹ،چوہدری محسن مشتاق کاہلوں ایڈووکیٹ،اے ایس آئی انچارج خدمت مرکز تھانہ صدر وہاڑی شمیم اختر کے علاؤہ سماجی کارکنان،معززین علاقہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات معاشرے میں ہمدردی اور انسانی خدمت کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسے فلاحی منصوبے جاری رکھے جائیں گے تاکہ معاشرے کے نظر انداز طبقات کو سہارا دیا جا سکے۔
