وہاڑی( شمعون نذیر سے) ٹرین کے ٹریک پر بیٹھا نوجوان حادثے کا شکار تفصیل کے مطابق وہاڑی ملتان روڈ اڈا پیر مراد کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں لاہور سے کراچی جانے والی الفرید ایکسپریس کی زد میں آکر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک نوجوان ٹریک پر لیٹا ہوا تھا اور اس کے کانوں میں ہینڈ فری لگی ہوئی تھی جسے ٹرین نے ٹکر مار دی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم 3 منٹ میں موقع پر پہنچ گئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد تنویر ولد شکیل احمد کے نام سے ہوئی، جس کی عمر 26 سال بتائی جاتی ہے۔ نوجوان کا تعلق پیپلز کالونی وہاڑی سے تھا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کو شدید سر کی چوٹ آئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا اور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ موقع پر پولیس تھانہ سٹی صدر کے اے ایس آئی غلام مصطفیٰ بھی موجود تھے۔ریسکیو رپورٹ کے مطابق نوجوان کانوں میں ہینڈ فری لگائے ٹریک پر موجود تھا کہ پیچھے سے آنے والی ٹرین نے ٹکر مار دی۔
