کراچی( اوصاف نیوز) پاکستان میں موٹر سائیکلوں کے بڑے برانڈز میں شمار ہونے والی ہونڈا اٹلس کمپنی نے 2026 کے لیے اپنی مشہور اور مقبول موٹر سائیکل سیریز ’سی جی 125‘ کے نئے ماڈلز متعارف کرا دیئے۔
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ پہلا ماڈل روایتی سی جی 125 ہے جس کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 500 مقرر کی گئی ہے۔ دوسرا ویرینٹ سی جی 125 ایس ہے جو کہ سیلف اسٹارٹ سہولت سے لیس ہے، اس ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 900 رکھی گئی ہے۔ تیسرا اور سب سے نمایاں ماڈل سی جی 125 ایس گولڈ ہے، جسے خصوصی انداز اور دلکش اسٹائل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، اس کی قیمت 2 لاکھ 96 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق ان نئے ماڈلز میں زیادہ تر تبدیلیاں اسٹیکرز اور ظاہری ڈیزائن تک محدود ہیں، جبکہ تکنیکی کارکردگی یا انجن کی پرفارمنس میں کوئی خاص اپ گریڈ شامل نہیں کیا گیا۔ اس کے باوجود ہونڈا اٹلس نے ان نئے ماڈلز کو “طاقت، وراثت اور گولڈ کا لمس” جیسے الفاظ کے ساتھ مارکیٹ میں پیش کیا ہے تاکہ اپنی پرانی سیریز کی ساکھ کو برقرار رکھا جا سکے۔
