بیجنگ: چین کا مشن چانگ ای 6 چاند کے مدار میں داخل ہوگیاہے، پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر آج شام تک چاند کے مدار میں روانہ کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چینی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چینی مشن چانگ ای 6 چاند کے مدار میں داخل ہوگیا ہے، پاکستانی سیٹلائٹ چینی مشن کے ساتھ منسلک ہے۔
پاکستان کا سیٹلائٹ Icube Qamar آج شام تک چاند کے مدار میں روانہ ہو جائے گا، پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند کے گرد چکر لگائے گا اور تصاویر کھینچے گا۔
چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ روانہ ہوتے ہی انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد کا ہال’’عمران خان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر میں 2 کیمرے نصب ہیں، سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 16 مئی سے تصاویر وصول کرنا شروع کر دے گی۔
چینی مشن چانگ ای 6 جون کے پہلے ہفتے میں چاند کی سطح پر اترے گا۔
دوسری جانب سپارکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی کیوب قمر کو چاند کے مدار میں کامیابی سے روانہ کر دیا گیا، مدار میں سیٹلائٹ ڈیزائن کے مطابق کام کر رہا ہے، امیجنگ پے لوڈ مکمل طور پر آپریشنل ہے۔
