وہاڑی (شمعون نذیر سے)دی سٹینڈرڈ سکول کے سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب وہاڑی کے مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے وہاڑی میاں ثاقب خورشید اور مہر محمد اقبال ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ وہاڑی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں پرنسپل سپیریئر کالج وہاڑی محمد طاہر سلیم،چئیرمین پرائیویٹ سکول ایسوسی میاں جہانزیب یوسف،پرنسپل آفاق گروپ آف کالج اکرم سیال،چوہدری ظفر اقبال،نصیرالدین،ملک مقصود اطہر اعوان،محمد سرفراز پہوڑ،محمد قدیر،عبداللہ شبیر اور عمار راشد تھے تقریب میں بچوں نے ٹیبلوز پیش کرکے خوب داد وصول کی تقریب کا اہتمام ڈائریکٹر ادارہ رانا ثاقب افتخار اور پرنسپل میڈم سمعیہ راشد نے کیا تھا اس موقع پر ڈائریکٹر دی سٹینڈرڈ سکول رانا افتخار نے ادارے کی مختلف تعلیمی سرگرمیوں اور کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے سالانہ رپورٹ پیش کی پرنسپل ادارہ میڈم سمعیہ راشد نے تقریب میں شرکت پر تمام مہمانوں اور والدین کا شکریہ ادا کیا سکول کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں مہمانوں نے انعامات تقسیم کیے تقریب میں بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلوز اور مختلف پرفارمنس کے ذریعے پاکستان کی ثقافت کو اُجاگر کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے جن قوموں نے تعلیم پر توجہ دی ان قوموں نے نمایاں مقام حاصل کیا مقررین نے ادارے کی کارکردگی اور اسٹاف کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اچھے ادارے اچھے لوگ ہی پیدا کرتے ہیں اس موقع پر والدین نے بھی اپنے گفتگو میں کہا کہ ہم ادارے کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے بچوں کو اچھا معیار تعلیم دیا اور ہمارے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دی تقریب کے آخر میں چیئرمین گروپ آف ایجوکیشن رانا کاشف افتخار نے اپنے والد گرامی کے ہمراہ مہمانوں اور استاتذہ کرام میں شیلڈز بھی تقسیم کیں
