وہاڑی(شمعون نذیر کھوکھر سے) وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت ضلع وہاڑی میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی مظلوم حقدار اور معاشرے کے کمزور افراد کے حقوق کی محافظ بن گئی، ڈی آر سی نے نئے قانون پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ایمووایبل پراپرٹیز آرڈیننس 2025 کے تحت شہریوں کی املاک کو قبضہ مافیا سے تحفظ، ناجائز قابضین سے واگزاری اور تنازعات کے فوری حل پر عملی طور پر کام شروع کردیا ہے
تفصیلات کے مطابق مسمات آسیہ پروین نے پولیس اور انتظامیہ کو ایک درخواست گزاری کہ وہ موضع ستھو، تحصیل میلسی میں زمین کی جائز اور قانونی مالک ہے۔ تاہم، محمد شہباز، محمد ریاض، محمد اکرم، محمد شہباز وغیرہ نے میری زمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے جبکہ ملزمان کا میری زمین سے کسی قسم کا کوئی قانونی تعلق، حق یا دعویٰ نہیں ہے۔ وہ کافی عرصے سے اس زمین پر ناجائز قبضہ کیے ہوئے ہیں اور میرا عورت ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ جب بھی میں اپنی زمین کا قبضہ مانگتی ہے تو یہ ملزمان اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں اور ہراساں کر کے خوف اور ذہنی پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔ جس پر گزشتہ دنوں ہونے والی ڈی آر سی میٹنگ میں ڈی پی او وہاڑی محمد افضل اور ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے فوری طور پر ایس ڈی ایس او سرکل میلسی سعید احمد سیال اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا ذوہیب کریم پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے پولیس تھانہ صدر میلسی ،تحصیلدار ودیگر عملہ کے ساتھ موقع کا وزٹ کیا ریکارڈ ریونیو چیک کیا گیا فریقین کو موقع پر ہی سماعت کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ درخواست دہندہ آسیہ پروین کے کی زمین پر واقعی قبضہ کیا ہوا ہے جس پر ڈی آر سی کی ٹیم نے فریقین کے معاملات کو نہ صرف فوری حل کر دیا بلکہ فریقین کو پابند کیا گیا کہ وہ نہ ہی عدالت سے سٹے لیں گئے اور نہ ہی ریونیو کے افسران کو اپیل ہائے کر کے وقت ضائع کریں گے۔ موقع پر ہی فریقین کی باہمی رضا مندی سے آسیہ پروین کو اس کا قبضہ دے دیا گیا ہے جس پر آسیہ پروین جو کہ عرصہ تقریباََ سولہ سال سے مختلف عدالتوں اور دفاتر کے چکر لگا رہے تھی اپنا معاملہ چوبیس گھنٹوں میں حل کروانے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف، ڈی پی او وہاڑی محمد افضل اور ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔
یہ بھی پڑھیں
ہمارے بارے میں
پینل نیوز ایک قومی آن لائن نیوز پلیٹ فارم ہے جو ملکی و بین الاقوامی حالاتِ حاضرہ، سیاست، کھیل، معیشت اور صحت سے متعلق درست، بروقت اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد عوام کو مستند معلومات تک آسان رسائی فراہم کرنا اور صحافتی اصولوں کے مطابق ذمہ دار رپورٹنگ کو فروغ دینا ہے۔
