ایپل نے امریکا چین تجارتی کشیدگی کے درمیان چینی سرمایہ کاری میں اضافہ کا اعلان کر دیا۔
واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی اور ٹیرف جنگ کے دوران ایپل نے چین میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔
سی ای او ٹم کک نے بدھ کے روز کہا کہ ٹیک کمپنی نے چین کے وزیرِصنعت لی لیچینگ کو بتایا ہے کہ آئی فون بنانے والی کمپنی چین میں سرمایہ کاری جاری رکھے گی۔
چینی حکومت کی طرف سے جاری بیجنگ میں وزیر کی ملاقات کے سرکاری خلاصے میں یہ بات بتائی گئی ہے تاہم رپورٹ میں ممکنہ سرمایہ کاری کے سائز کی کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
بہت سی امریکی کمپنیاں چین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں محتاط ہو گئی ہیں کیونکہ دنیا کی دو بڑی معیشتیں ٹیرف کے حوالے سے تصادم میں ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کہیں اور کی بجائے امریکا میں مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی دوبارہ شدت اختیار کر گئی۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے جہازوں پر بندرگاہ فیس عائد کر دی۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکا اور چین کی نئی پورٹ فیسوں سے تجارتی محاذ پھر سےگرم ہو گیا ہے۔ ٹرمپ حکومت کی نئی تجارتی پابندیوں کے جواب میں چین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فیس عائد کر دی۔
چین نے امریکا پر دوغلی پالیسی کا الزام لگاتے ہوئے مزید جوابی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
